بنگلہ دیشی کمپنی نے اپنی ٹیم کو ناقص اور غیرمعیاری جرسیاں تھمادیں
پلیئرز نے آخری لمحات میں جرسیاں کھولیں تو کسی کے کالر خراب، کچھ سائز میں چھوٹی تو کچھ زیادہ ہی بڑی تھیں
بی سی بی نے کمپنی کو نئی جرسیاں بناکردینے کا حکم دیا ہے فوٹو: اے ایف پی/فائل
بنگلہ دیشی کمپنی نے اپنی قومی ون ڈے ٹیم کو ورلڈ کپ کیلیے ناقص اور غیرمعیاری جرسیاں تھمادیں۔جس پر بورڈ نے سخت ایکشن لیا ہے،
مذکورہ کمپنی کو کھلاڑیوں کی آسٹریلیا روانگی سے قبل جرسیوں کے پانچ سیٹ فراہم کرنے تھے، جب پلیئرز نے آخری لمحات میں جرسیاں کھولیں تو کسی کے کالر خراب اور کسی میں کوئی اور مسئلہ تھا، کچھ سائز میں چھوٹی تو کچھ زیادہ ہی بڑی تھیں۔ بورڈ نے ان جرسیوں کو ٹھکرا دیا تاہم پلیئرز کو مجبوراً ناقص جرسیوں کے 2،2 سیٹ کے ہمراہ روانہ ہونا پڑا۔ بی سی بی نے کمپنی کو نئی جرسیاں بناکردینے کا حکم دیا ہے۔