کورنگی میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 سگے بھائی ہلاک
کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے مطابق نوجوانوں کی شناخت شاکر ولد شریف اور شاہنواز کے نام سے کی گئی جوسگے بھائی تھے
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں، دونوں بھائیوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، فوٹو: فائل
حادثات میں2 سگے بھائیوں سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار2 نوجوان ہلاک ہوگئے۔
کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے مطابق نوجوانوں کی شناخت شاکر ولد شریف اور شاہنواز کے نام سے کی گئی جوسگے بھائی تھے ، دونوں بھائی مکان نمبر 163معصوم شاہ کالونی کالاپل کے رہاشی اورموٹر مکینک تھے جوحادثے کے وقت کورنگی اپنی دکان پرجارہے تھے، والد محمد شریف بھی کورنگی کی فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں، دونوں بھائیوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، خواتین پر غشی کے دورے پڑنے لگے ،علاوہ ازیں صفورا کے علاقے سعدی ٹاؤن میں 12 سالہ عمران مکان کی چھت سے گرکر ہلاک ہوگیا،ورثا لاش لے کرگھر روانہ ہوگئے۔