سلمان کیساتھ کام کرنا خواب ہے چاہےآئٹم نمبر ہی ہو ردھما سود
سلمان خان کے ساتھ اسکرین کا حصہ بننے کا کوئی بھی موقع میرے لیے ایسا ہی ہے جیسا کہ میرا خواب حقیقت بن جائے۔ ردھما
سلمان خان کے ساتھ اسکرین کا حصہ بننے کا کوئی بھی موقع میرے لیے ایسا ہی ہے جیسا کہ میرا خواب حقیقت بن جائے۔ ردھما فوٹو : فائل
لاہور:
سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ''دل دھڑکنے دو '' سے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ردھما سود جو کہ خود بھی سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ان کا ایک خواب ہے، ردھما نے اعتراف کیا کہ دبنگ دودی کے ساتھ کام کرنا پسند ہے چاہے سلمان کی فلم میں صرف کوئی ایک آئٹم نمبر میں ہی پرفارم کیوں نہ کرنا پڑے۔ سلمان خان سے متعلق جنون کی حد تک چاہے جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے ردھما سود نے بتایا کہ '' میں یقیناً سلمان خان کی فلم میں آئٹم نمبر کرنا چاہوں گی ، مجھے ڈانس کا شوق ہے اور سلمان خان کی فلموں میں بہت زیادہ فرحت انگیز گیت ہوتے ہیں، اور یہ کہ سلمان خان کے ساتھ اسکرین کا حصہ بننے کا کوئی بھی موقع میرے لیے ایسا ہی ہے جیسا کہ میرا خواب حقیقت بن جائے۔
میں اس موقع کو کسی قیمت پر بھی ضائع نہیں کرنا چاہتی اور میرے لیے ان کے ساتھ کام کرنا واقعی مختلف ہے، میں زویا اختر کی اس فلم کو سائن کرنے سے پہلے سلمان خان سے گزشتہ برس عام دوستوں کے ذریعے سے ملی تھی مگر میں تب ان سے کچھ بھی کہنے سے شرما گئی تھی' میں یہ موقع گنوانا نہیں چاہتی تھی کہ چاہے ایک منٹ کے لیے ہی ہو!! ''۔ ردھما سود ایک ہالی ووڈ اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بین الاقوامی اداکارہ بھی ہیں جنہوں نے2012 ء میں آسکر کے لیے منتخب ہونے والی فلم ''Ballad of Rustom '' میں بھی کام کیا ہے۔ لیریی موسز اسٹوڈیو میں ردھما '' سپائیڈرمین'' کے اداکار ٹوبے میگوری کی کلاس میٹ بھی رہ چکی ہیں۔
یہ خوبصورت اداکارہ اب بالی ووڈ ٹاؤن میں زویا اختر کی فلم ''دل دھڑکنے دو '' کی فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں۔ اداکاری سے پہلے ردھما سود فیس بیوٹی برانڈز کی ماڈل بھی رہ چکی ہیں اور وہ پونڈز' کایا سکن اور اسی طرح ووڈا فون ' کوکا کولا' ٹائٹن اور ای بے کی کمرشل میں بھی کام کرچکی ہیں۔ اسی طرح ہالی ووڈ کے ساتھ وہ دبئی کے ایک سیگمنٹ پر بنی فلم''دی اونر '' میں بھی میرا شرما کے نام سے اداکاری کر چکی ہیں اور اس فلم کو ایک ساتھ 25 ڈائریکٹروں نے ہدایتکاری کی جس پر اسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔ اسی طرح ردھما سود نے دسمبر2013ء میں متحدہ عرب امارات میں ریلیز ہونے والی فلم ''کجریا '' میں بھی میرا کا کردار ادا کیا تھا۔