پٹرول پر 5 فیصد ٹیکس شریف برادران کی غریب کش پالیسی ہے عمران خان
نواز شریف نے اپنی پالیسیوں سے امیر اور غریب کے درمیان تفریق بڑھائی ہے، عمران خان
نواز شریف کی پالیسیوں میں واضح فرق سامنے آگیا ہے جس میں تمام تر بوجھ عوام پر ڈال کر مٹھی بھر امیر طبقے کو سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔ فوٹو: آغا مہروز/ایکسپریس/فائل
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران نے ہمیشہ غریب عوام پر بوجھ ڈالا، امیر طبقے کوفائدہ پہنچایا، پٹرولیم مصنوعات پر مزید 5 فیصد ٹیکس لگانا شریف برادران کی غریب کش پالیسی کا عکاس ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا نواز شریف کی پالیسیوں میں واضح فرق سامنے آگیا ہے جس میں تمام تر بوجھ عوام پر ڈال کر مٹھی بھر امیر طبقے کو سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات پر 5 فیصد ٹیکس حکومت کی غریب کش پالیسی کا ایک منظر ہے۔
آئی این پی کے مطابق انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی پالیسیوں سے امیر اور غریب کے درمیان تفریق بڑھائی ہے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی میڈیا سیل کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف آج چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا۔