ڈاکوؤں کی دھنائی فرسٹریشن کا نتیجہ ہے

کراچی،حیدرآباد اورفیصل آباد میں جوبھی چور،ڈاکو،لیٹرے عوام کےہتھے چڑھے ہیں،ان کی درگت بنی ہےبلکہ وہ جان سے بھی گئے ہیں۔

پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ چکے ہیں ، اس صورتحال کا تدارک کر کے عوام کی فرسٹریشن دور کرنے کی ضرورت ہے، فوٹو : فائل

HYDERABAD:
ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے،کیونکہ پولیس روزمرہ ہونیوالے جرائم پر قابو پر پانے پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ چوری، رہزنی، ڈکیتی،لوٹ مارکے واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے،اول تو ملزم پکڑے نہیں جاتے ، ہر پکڑے بھی جائیں تو 'باعزت بری' ہوجاتے ہیں ایسے خطرناک صورتحال میں عوام بیچارے کیا کریں ۔ ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے ، عوام بہت تنگ اور عاجز آچکے ہیں، وہ قانون کو ہاتھ میں لینے لگ گئے ہیں۔


کراچی، حیدرآباد اور فیصل آباد میں جو بھی چور، ڈاکو،لیٹرے عوام کے ہتھے چڑھے ہیں، ان کی درگت بنی ہے بلکہ وہ جان سے بھی گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فیصل آباد، ملت ٹاؤن کے علاقے میں کریانہ اسٹور لوٹنے کے لیے آنے والے تین ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑلیا اور مار مار کر ہلاک کردیا ۔ فیصل آباد شہر اوراس کے گردونواح پچھلے تین دنوں میں دیہاتیوں اورچوکیدار کی فائرنگ سے چھ ڈاکو اپنے انجام کو پہنچے ۔حیدرآباد میں شہریوں نے 3ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑ لیے، انھیں مار مار کر لہولہان کردیا ، کراچی میں عیدگاہ تھانے کی حدود میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو مشتعل افراد نے دونوں ملزمان کو شدید شدید کا نشانہ بنایا، ڈنڈے اور سریے مارمارکر لہولہان کردیا ۔

یہ سب واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ محکمہ پولیس جرائم پر قابوپانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے ، پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ چکے ہیں ، اس صورتحال کا تدارک کر کے عوام کی فرسٹریشن دور کرنے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story