کرسٹیانو رونالڈو کی مارکیٹ ویلیو 30 کروڑ پاؤنڈ
پرتگیز کپتان سردست دنیا کے بہترین فٹبالر ہیں،رئیل میڈرڈ نہیں چھوڑیں گے، ایجنٹ
پرتگیز کپتان سردست دنیا کے بہترین فٹبالر ہیں،رئیل میڈرڈ نہیں چھوڑیں گے، ایجنٹ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کے لیے کوئی بھی کلب 30 کروڑ پاؤنڈ باآسانی دے سکتا ہے، البتہ وہ رئیل میڈرڈ کو چھوڑ کر مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے رونالڈو کے ایجنٹ خورخے مینڈس نے کا کہنا تھا کہ رونالڈو کو اگر کل رئیل میڈرڈ اپنے پاس سے جانے دے تو انھیں30 کروڑ پاؤنڈ میں خریدا جاسکتا ہے، پرتگالی فٹبال کپتان اب تک کے بہترین کھلاڑی ہیں، ان کا موازنہ کسی اور کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا، 29 سالہ رونالڈو کو اس سال مسلسل تیسری بار دنیا کے بہترین فٹبالرکا ایوارڈ بھی ملا، جس میں انھوں نے اپنے ہم عصر ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی کو پیچھے چھوڑا تھا۔
مینڈس سے پوچھا گیا کہ رونالڈو کی خدمات کتنی رقم میں حاصل کی جاسکتی ہیں تو انھوں نے کہا کہ اگر انھیں خریدنے کی شرط ایک ارب ڈالر ہوتو پھر بھی ان جیسا ڈھونڈنا بہت مشکل ہے، اگر کسی بھی وجہ سے ان کا موجودہ کلب رئیل میڈرڈ انھیں30 کروڑ پاؤنڈ میں فروخت کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو ضرور کوئی نہ کوئی انھیں خریدنے کے لیے تیار ہو گا، واضح رہے کہ 2009 میں رئیل میڈرڈ نے رونالڈو کی خدمات 8 کروڑ پاؤنڈ کے عوض مانچسٹریونائیٹڈ سے حاصل کی تھیں، مینڈس نے اصرارکیاکہ رونالڈو رئیل میڈرڈ کا ہی حصہ رہیں گے، البتہ انھیں اپنے سابقہ کلب مانچسٹر یونائٹڈ کے شائقین سے بھی محبت ہے۔
کیا رونالڈو اپنا کیریئر کا اختتام رئیل میڈرڈ میں کرنا چاہیں گے اس سوال پر مینڈس نے کہا کہ یقیناً، وہ ٹیم کو نہیں چھوڑینگے، مینڈس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انھوں نے ایک ارب پاؤنڈ مالیت کے ٹرانسفر معاہدے کرائے ہیں، انھیں دنیائے کھیل کی طاقتور ترین شخصیت سمجھا جاتا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ ایجنٹس کے بارے میں لوگوں کے غلط خیالات ہیں، میں ایک نارمل شخص اورہردن سخت محنت کرتا ہوں، میرے مقاصد اور اہداف ہیں اور میں ایمانداری سے درست کام کرتا ہوں، انھوں نے فٹبال کودنیا کا سب سے اہم کھیل قراردیتے ہوئے کھلاڑیوں کے معاوضوں کا دفاع کیا۔
انھوں نے کہاکہ معاوضے سب سے زیادہ ہونے چاہئیں، مینڈس نے ان کھلاڑیوں کو اپنا خاندان قرار دیا جن کے وہ معاہدے کراتے ہیں، انھوں نے کہا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسا آپ اپنے بیٹے کی بات کر رہے ہوں،میں ہمیشہ ان کی بہتری اور مدد کے لیے بہترین راستہ تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہوں، انھوں نے کھلاڑیوں کی تھرڈ پارٹی ملکیت کے خیال کو کلبزکیلیے 'غیر قانونی' اور 'تباہ کن' قرار دیا، واضح رہے کہ مینڈس سابق ڈی جے اور ایک نائٹ کلب کے مالک بھی رہ چکے ہیں۔