این ای ڈی یونیورسٹی داخلوں کیلیے رجحان ٹیسٹ ہفتہ کوہوگا
رجحان ٹیسٹ یونیورسٹی کے مین کیمپس میں لیاجائے گا جس میں مجموعی 1983 نشستوں پرداخلے کیلیے8855 امیدوارشریک ہورہے ہیں۔ فوٹو: فائل
رجحان ٹیسٹ یونیورسٹی کے مین کیمپس میں لیاجائے گا جس میں مجموعی 1983 نشستوں پرداخلے کیلیے8855 امیدوارشریک ہورہے ہیں، 2 گھنٹے پر محیط رجحان ٹیسٹ صبح 10بجے شروع ہوگا جس کیلیے امیدواروں کوکانووکیشن گرائونڈ میں قائم کیے گئے پنڈال میں صبح9بجے بلایاگیا ہے،یونیورسٹی انتظامیہ نے ماضی کے برعکس اس بار امیدواروں کورجحان ٹیسٹ کے بعد ''آنسرکی'' تقسیم نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر داخلہ کمیٹی ڈاکٹرعامر اقبال نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ داخلہ کمیٹی کی جانب سے آنسرکی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پررجحان ٹیسٹ کے بعدجاری کردی جائے گی جبکہ ٹیسٹ کے نتائج اسی روز شام تک جاری کردیے جائیں گے۔
انھوں نے بتایاکہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے یونیورسٹی کے تحت''اوپن ڈے''پیر8اکتوبرکوہوگاجس میں امیدواراپنے والدین ؍سرپرست کے ہمراہ یونیورسٹی کے شعبہ جات کادورہ اورمتعلقہ اساتذہ سے شعبے کے حوالے سے معلومات حاصل کرسکیں گے، این ای ڈی نے اس بار رجحان ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 40 سے بڑھاکر50 کردیے ہیں جبکہ یونیورسٹی کودرپیش مالی خسارے کے سبب سیلف فنانس کے لیے مختص نشستوں میں بھی 31 نشستوں کااضافہ کردیا ہے، اخلوں کیلیے اوپن میرٹ کے 7668داخلہ فارم موصول ہوئے ہیں۔