موٹرسائیکل سلپ ہونے سے لڑکی ہلاک بھائی زخمی ہوگیا

میٹرک بورڈ آفس کے قریب 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے

نارتھ کراچی کے قریب تیز رفتار مسافر بس روٹ نمبر 4 کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18 سالہ وقار جاں بحق ہوگیا. فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بورڈ آفس کے قریب ٹریفک حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کے علاقے بڑا بورڈ حنیف ڈپو کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 14 سالہ ایرج سر میں چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے اس کا بھائی طبی امداد کیلیے سول اسپتال لیجا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی جبکہ حادثے میں متوفیہ کے بھائی کو بھی چوٹیں آئیں تھیں ، واقعے کے بعد موقع پر موجود افراد نے ایک بس ک کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنا دی ایس ایچ او پاک کالونی عبدالواحد اعوان کے مطابق جس وقت موٹر سائیکل سلپ ہوئی تھی موقع پر موجود افراد یہ سمجھے کے حادثہ مذکورہ بس سے پیش آیا ہے۔

تاہم زخمی شخص نے بتایا کہ حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے سے پیش آیا ہے، متوفیہ میٹرک کی طالبہ تھی، شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود ناگن چورنگی نارتھ کراچی کے قریب تیز رفتار مسافر بس روٹ نمبر 4 کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18 سالہ وقار جاں بحق ہوگیا حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے بس چھوڑ کر فرار ہوگیا جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لائی گئی ، پولیس کے مطابق متوفی لائنز ایریا تھا رہائشی تھا، میٹرک بورڈ آفس کے قریب 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
Load Next Story