جامعہ کراچیخلائی علوم پر دو روزہ قومی کانفرنس 8 اکتوبر سے شروع ہوگی

کانفرنس میں خلائی ماہرین وسائنسدان شرکت کریں گے

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز سندھ کے وزیر تعلیم پیر مظہرالحق8اکتوبر کو صبح9بجے سماعت گاہ کلیہ فنون جامعہ کراچی میں کریں گے۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ برائے اسپیس اینڈ پلینٹری ایسٹر و فزکس کے تحت عالمی ہفتہ خلا2012کے موقع پر خلائی علوم کے حوالے سے پہلی قومی کانفرنس8اور9اکتوبر کو منعقد ہوگی۔


کانفرنس کا مرکزی موضوع ''خلا اور انسانی حفاظت'' کے گرد گھومتا ہے، کانفرنس میں خلائی ماہرین وسائنسدان شرکت کریں گے، کانفرنس کا باقاعدہ آغاز سندھ کے وزیر تعلیم پیر مظہرالحق8اکتوبر کو صبح9بجے سماعت گاہ کلیہ فنون جامعہ کراچی میں کریں گے۔
Load Next Story