بچی کی خواہش پر شاہ رخ اور دیپکا کے ’’لنگی ڈانس‘‘ کی وڈیو
’’ہیپی نیو ایئر‘‘ کی شوٹنگ کے دوران بچی کی خواہش کو گیت گنگنا کر پورا کیا گیا
شاہ رخ خان نے اس بچی کے لیے ڈانس کے دوران گیت بھی گنگنایا جس کی گزشتہ روز وڈیو کو جاری کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل
QUETTA:
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کے عوام میں سب سے مشہور ہونے کی ایک وجہ شاید یہ بھی ہے کہ انھوں نے فلم ''ہیپی نیو ایئر'' کی شوٹنگ کے دوران اپنی عوام کی خواہشات کا بھی احترام کیا ہے۔
اسی طرح کی ایک خبر کا گزشتہ روز پتہ چلا ہے کہ جب فلم ''ہیپی نیو ایئر'' کی شوٹنگ کے دوران جب ٹیم ڈانس کے کوارٹرز فانئل مقابلے کو جیت لیتی ہے تو اس فتح کا جشن منانے کے لیے آئس اسکیٹنگ کا سین عکسبند کیا جا رہا تھا تو اس دوران ایک چھوٹی سے بچی نے ان سے روہت شیٹی کی فلم ''چنائے ایکسپریس'' میں فلمایا گیا گیت ''لنگی ڈانس'' پر ناچنے کی خواہش کر دی تو بس پھر کیا تھا دونوں شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون نے فوراً ہی اس بچی کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے لنگی ڈانس کرنا شروع کردیا۔
دیپکا پڈوکون نے اس موقع پر کہا ''ہم یہ تمہارے لیے کریں گے'' اور پھر دونوں اداکار ناچنا شروع ہوگئے اور یہاں تک کہ شاہ رخ خان نے اس بچی کے لیے ڈانس کے دوران گیت بھی گنگنایا۔ گزشتہ روز اس اہم موقع کی وڈیو کو جاری کردیا گیا۔