اسلام آباد میں بچے فروخت کرنے والی 3 لیڈی ہیلتھ ورکرز خیبرپختونخوا سے گرفتار

اسلام آباد سے گرفتار گینگ کے سرغنہ کی نشاندہی پر پولیس نے پشاوراور مردان کے علاقوں میں کارروائی کی

ان خواتین کا پشاورکی مقامی عدالتوں سے راہداری ریمانڈ لے کر اسلام آباد لایا جائے گا،اسلام آباد پولیس فوٹو:فائل

KABUL:
نوزائیدہ بچے فروخت کرنے کے اسکینڈل میں اس وقت اہم پیش رفت ہوئی جب ان بچوں کو فروخت کرنے والے گروہ کی 3 خواتین کو مردان اور پشاورسے گرفتار کرلیا گیا۔


اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے گرفتارہونے والے گینگ کے سرغنہ کی نشاندہی پر تھانہ رمنہ پولیس نے پشاوراور مردان کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے3 لیڈی ہیلتھ ورکرزکو گرفتارکیاہے جن کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ یہ خواتین مختلف علاقوں سے بچے خریدکر اسلام آباد میں اپنے گروہ کی سرغنہ کے حوالے کردیتی تھیں، ان خواتین کا پشاورکی مقامی عدالتوں سے راہداری ریمانڈ لے کر اسلام آباد لایا جائے گااوراس حوالے سے مزید تفتیش کی جائے گی جب کہ ان سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔
Load Next Story