منافع کیلیے فروخت سے حصص مارکیٹ مندی کا شکار
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 32.70 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر25 کروڑ74 لاکھ33 ہزار780 حصص کے سودے ہوئے
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 32.70 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر25 کروڑ74 لاکھ33 ہزار780 حصص کے سودے ہوئے۔ فوٹو: فائل
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ رحجان اور غیرملکیوں کی آف لوڈنگ کی وجہ سے اتارچڑھائو کے باوجود مندی کے بادل چھائے رہے لیکن کے ایم آئی انڈیکس میں بہتری کی وجہ سے 49.45 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں البتہ سرمایہ کاروں کے مزید9 ارب62 کروڑ64 لاکھ10 ہزار روپے ڈوب گئے۔
ٹریڈنگ کے دوران بینکوں و مالیاتی اداروں، میوچل فنڈز، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگرآرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر1 کروڑ7 لاکھ 70 ہزار399 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں ایک موقع پر172 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے87 لاکھ13 ہزار 246 ڈالر اور مقامی کمپنیوں کی جانب سے20 لاکھ57 ہزار153 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا نے تیزی کے اثرات زائل کردیے نتیجتاکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 15.31 پوائنٹس کی کمی سے34656.94 اور کے ایس ای30 انڈیکس3.46 پوائنٹس کی کمی سے 22489.58 ہوگیا جبکہ اسکے برعکس کے ایم آئی30 انڈیکس319.78 پوائنٹس کے اضافے سے 55026.07 ہوگیا۔
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 32.70 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر25 کروڑ74 لاکھ33 ہزار780 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار368 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں182 کے بھائو میں اضافہ، 164 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔