پاکستان آنے کو بہت دل چاہتا ہے بھارتی گلوکار ماسٹر سلیم
استاد نصرت فتح علی خان نے متاثر کیا، جب بھی آیا لاہور میں پرفارم کروں گا، بھارتی گلوکار
استاد نصرت فتح علی خان نے متاثر کیا، جب بھی آیا لاہور میں پرفارم کروں گا، بھارتی گلوکار۔ فوٹو: فائل
LOS ANGELES:
بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکارماسٹرسلیم نے کہا ہے کہ پاکستان آنے کو بہت دل چاہتا ہے۔ یہاں بہت سے دوست بستے ہیں اور میوزک کی دنیا پرراج کرنیوالے بہت سے عظیم گلوکاروں کا تعلق اسی دھرتی سے ہے۔
اس لیے میں اکثر پاکستان آنے کے لیے منصوبہ بندی کرتا ہوں لیکن فنی مصروفیات کے پیش نظرکہیں اورنکل جاتا ہوں۔ ان خیالات کااظہار ماسٹر سلیم نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سریلے فنکار بستے ہیں۔ کلاسیکی کے ساتھ ساتھ غزل، پاپ، صوفی اورقوالی کے شعبوں میں بہت بڑے ناموں کا تعلق پاکستان سے ہی ہے خاص طورپراستادنصرت فتح علیخاں جن کی گائیکی نے مجھے بہت متاثرکیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگرمجھے پاکستانی فلم کے لیے کوئی گیت ریکارڈ کرنے کا موقع ملا توپہلی فرصت میں یہ کام کرونگا۔ جب بھی موقع ملاتو پاکستان آئوں گا اورخاص طور پرلاہور میں پرفارم بھی کرونگا۔