چنئی لیب کے کوچز نے سعید کوکلین چٹ تھما دی
آف اسپنر کے ایکشن میں واضح تبدیلی دیکھی گئی، کوچز چنئی بائیومکینک لیب
ٹیم انتظامیہ نے ’’دوسرا ماسٹر‘‘ کی اسکواڈ میں مشروط شمولیت کی تجویز رد کردی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
چنئی بائیومکینک لیب کے کوچز نے سعید اجمل کو کلین چٹ تھما دی جس کے بعد پاکستانی اسپنر کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کے بھارت میں ہونے والے ٹیسٹ کی بائیومکینک رپورٹ جلد ہی آئی سی سی کو موصول ہونے والی ہے، چنئی لیب میں کام کرنے والے کوچزنے کہاکہ آف اسپنر کے ایکشن میں واضح تبدیلی دیکھی گئی،ان کا بایاں پائوں گرائونڈ میں رکھنے کا انداز اور بازو کا گھمائو درست نظر آرہا ہے، جس کے بعد بڑی امید ہے کہ وہ کلیئرہونے میں کامیاب ہوجائیں گے،ان کی نہ صرف روایتی بلکہ دوسرا، کیرم بال اور تیز گیندیں بھی قانونی حد میں ہیں۔
دریں اثنا سعیدکی ورلڈکپ میں شمولیت کا فیصلہ بدستور ہوا میں معلق ہے، چیئرمین پی سی بی شہریار خان ایک انٹرویو میں بتا چکے کہ آسٹریلیا میں موجود ٹور سلیکشن کمیٹی کو آف اسپنر کے حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے ایک، دو دن انتظار کے لیے کہا، دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آگئی ہیںکہ ٹیم انتظامیہ نے سعید اجمل کی اسکواڈ میں مشروط شمولیت کی تجویز رد کر دی۔
ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اگر بولنگ ایکشن کلیئر بھی کر دے تو ہمیں آف اسپنر کی ضرورت نہیں،مینجمنٹ نے ان کے بغیر ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایسے میں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ رپورٹ مثبت آئے یا منفی۔ یاد رہے کہ آف اسپنر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بائیو مکینک ٹیسٹ کلیئر ہونے کی صورت میں بھی وہ ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار نہیں، البتہ انھیں بولنگ اٹیک مضبوط کرنے کے لیے اسکواڈ میں شامل کرنے کی اطلاعات اب بھی زیر گردش ہیں۔