ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریبات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

14فروری کوسابق و موجودہ اسٹارز اور فنکار دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز

14فروری کوسابق و موجودہ اسٹارز اور فنکار دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD:
ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریبات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور ایونٹ کے 14فروری کو آغاز سے 2 روز قبل سابق و موجودہ اسٹارز اور فنکار دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز ہونگے۔


میلبورن میں تقریب سابق اور موجودہ ورلڈ کپ پلیئرز سے مزین ہو گی، کلچرل اور موسیقی کے پروگرام شامل ہوں گے، آتش بازی کو بھی شائقین کی توجہ حاصل ہو گی، ''اسپیشل موومنٹ'' نامی پروگرام کا راز کھلنا ابھی باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس میں 14 شریک ٹیموں کے حوالے سے کچھ خاص چیزیں اور آسٹریلوی فنکاروں کی پرفارمنس شامل ہوگی۔

کرائسٹ چرچ میں ایونٹ کیلیے داخلہ مفت ہے، تقریب میں نیوزی لینڈ کے فنکار سولو 3 میو جینی بلیک مور، ہیلے ویسٹنرا کیساتھ کرکٹ کے سابق شہرہ آفاق کھلاڑی رچرڈ ہیڈلی، اسٹیفن فلیمنگ اور موجودہ کپتان میک کولم بھی موجود ہونگے۔ افتتاحی تقریب دنیا بھر میں براہ راست نشر کی جائیگی تاہم اس دوران کسی ٹیم کے کھلاڑیوں کا انٹرویو کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
Load Next Story