قومی کرکٹ ٹیم کی سڈنی میں بھرپور پریکٹس
رننگ سے آغاز کرنے کے بعد ایک طویل سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ بہتر بنانے کیلیے کام کیا۔
سڈنی: پریکٹس سیشن میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ساتھی کھلاڑیوں کو مفید مشوروں سے نواز رہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم نے سڈنی میں ایک اور مصروف دن گزارا،اس دوران بھرپور نیٹ پریکٹس کی گئی۔
قومی کھلاڑیوں نے رننگ سے آغاز کرنے کے بعد ایک طویل سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ بہتر بنانے کیلیے کام کیا۔ نیٹ میں احمد شہزاد اور مصباح الحق نے کوچز کی رہنمائی میں صلاحیتیں نکھاریں، ہیڈ کوچ وقار یونس نے وہاب ریاض پر خصوصی توجہ دی ،اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے شاہد آفریدی اور حارث سہیل کو قیمتی مشورے دیئے، فیلڈنگ ڈرلز اور کیچ پریکٹس میں بھی تمام پلیئرز نے حصہ لیا، ہفتے کو کھلاڑی آرام کرینں گے، اتوار کی صبح میڈیا اور ورلڈکپ کے حوالے سے دیگر تقریبات پر توجہ مرکوز رہے گی جس کے بعد ایک طویل ٹریننگ سیشن ہوگا۔