اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے سندھ بھر میں کمیٹیاں قائم
مسائل و شکایت کا فوری ازالہ اور مذہبی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، آغا شاہنواز
مسائل و شکایت کا فوری ازالہ اور مذہبی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، آغا شاہنواز۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آغا شاہ نواز بابر نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر سندھ بھر میں ڈی سیز کی سربراہی میں ضلعی اقلیتی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
تاکہ اقلیتوں کے مسائل و شکایت کا فوری ازالہ اور ان کے مذہبی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ اپنے دفترمیں ضلعی اقلیتی کمیٹیوںکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دین اسلام دیگر مذاہب کے لوگوں کے احترام کا درس دیتا ہے، ہندو لڑکیوں کے زبردستی مذہب تبدیل کروانے، شادی، اغوا برائے تاوان سمیت اقلیتوں کے دیگر حقوق کیلیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ممتاز علی راہوجو نے بتایا کہ حکومت نے اقلیتوں کیلیے ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ مقرر کیا ہے۔ اجلاس میں محمد حمیم میمن، ممتاز علی راہوجو، انجینئر ورشن لعل، انجینئر روپ چند کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔