کراچی میں10ہزارطلباکوسول ڈیفنس کی تر بیت دی جا ئیگی
پروگرام میں طلبا کو دہشت گردی سے بچاؤ کے اصولوں سے آگاہ کیا جائے گا
پروگرام میں طلبا کو دہشت گردی سے بچاؤ کے اصولوں سے آگاہی دی جا ئیگی۔ فوٹو: فائل
سرکاری اور نجی اسکولوں کے 10 ہزار طلبہ و طالبات کو سول ڈیفنس کی تر بیت دی جا ئے گی۔
اسکولوں کے احتیاطی نقشے تیار کرائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے افسران کے اجلاس میں کیا کمشنر کراچی یوتھ ٹیم نے کراچی کے اسکولوں میں سول ڈیفنس تربیتی پروگرام پر عمل شروع کردیا ہے، پروگرام میں طلبا کو دہشت گردی سے بچاؤ کے اصولوں سے آگاہی دی جا ئیگی۔ کمشنر یوتھ ٹیم کے رضاکار ماہرین کی مشاورت سے پروگرام پر عمل کررہے ہیں، پروگرام کے تحت شہر کے اسکولوں میں 10 ہزار طلبہ و طالبات کو سول ڈیفنس کی تر بیت دی جائے گی۔
علاوہ ازیں کمشنر نے کہا ہے کہ پی سی ایس آئی آر پانی فراہم کر نے والے متعلقہ کمپنیوں اور اداروں کے خلاف قانونی کاروائی کیلیے مضر صحت اور غیر معیاری پانی کے نمونوں کی تفصیلی رپورٹ فوری پر فراہم کرے اس موقع پر انھیں بتایا گیا کہ فراہمی کی جانچ کے دوران جناح اسپتال کے گرد اور دیگر علاقوں سے پینے کے پانی کے 12نمونے حاصل کیے گئے جن میں سے 9 نمونے عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق ناقص اور مضر صحت قراردے دیے گئے۔