ایل این جی کی درآمدآئندہ ماہ شروع ہونے کاامکان

سی این جی سیکٹر کو کاروبار جاری رکھنے کے لیے درآمدی ایل این جی کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے، وزیر پٹرولیم

سی این جی سیکٹر کو کاروبار جاری رکھنے کے لیے درآمدی ایل این جی کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے، وزیر پٹرولیم فوٹو: فائل

قطر سے آئندہ ماہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد شروع ہوجائے گی۔


وزارت پٹرولیم کے مطابق پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو یومیہ 125 ملین کیوبک فٹ (ایم سی ایف) ایل این جی فراہم کی جائے گی۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام کے مطابق مارچ میں ایل این جی کی درآمد کے بعد یومیہ 125 ملین کیوبک فٹ ایل این جی صوبہ پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کے لیے مختص کی جائے گی۔

وزیر پٹرولیم کا کہنا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو کاروبار جاری رکھنے کے لیے درآمدی ایل این جی کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سردی میں گیس کی رسد وطلب میں اضافے کے پیش نظر پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو 15نومبر 2014 سے گیس کی فراہمی معطل کردی گئی تھی۔ صورتحال بہتر بنانے کے لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ 3 سال میں 2 بلین کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کی جائے جس کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
Load Next Story