چین کوگزشتہ سال128ملین ڈالرکا35لاکھ ٹن چاول برآمد

بیجنگ رواں سال2لاکھ ٹن اضافی پاکستانی چاول خریدنے پرغورکررہا ہے، عبدالرحیم جانو

چین کو چاول کی ملکی برآمدات کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطح کے اقدامات کی ضرورت ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی، عبدالرحیم جانو فوٹو: فائل

پاکستان سے چین کومالی سال 2013-14 کے دوران 3 لاکھ 53 ہزار675 ٹن چاول برآمد کرکے128ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔


فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر عبدالرحیم جانو نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا چاول اپنے معیار اورذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کیاجاتا ہے اور پاکستان اورچین کے دوستانہ تعلقات سے فائدہ اٹھا کر چین کو چاول کی سالانہ برآمدات کو6 تا7 لاکھ ٹن تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت رواں سال پاکستان سے 2 لاکھ ٹن اضافی چاول درآمد کرنے پر غور کر رہی ہے کیونکہ وہ دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں چاول درآمد کرتی ہے۔ عبدالرحیم جانو نے کہا کہ چین کو چاول کی ملکی برآمدات کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطح کے اقدامات کی ضرورت ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔
Load Next Story