بلدیاتی اداروں کے ذریعے خدمات کی انجام دہی یقینی بنائی جائے

چیف سیکریٹری کی زیر صدارت اجلاس،بلدیاتی امور اور مسائل کی بھی رپورٹ طلب

چیف سیکریٹری کی زیر صدارت اجلاس،بلدیاتی امور اور مسائل کی بھی رپورٹ طلب

چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس نے صوبائی سیکریٹری بلدیات پر زور دیا ہے کہ صوبے میں میٹروپولیٹن کارپوریشنز، کونسلز، ٹی ایم ایز اور دیگر بلدیاتی اداروں کے ذریعے متعلقہ خدمات کی انجام دہی یقینی بنائی جائے۔


وہ جمعرات کو اپنے دفتر میں محکمہ بلدیات سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے، راجہ محمد عباس نے سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری خزانہ اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو ہدایت کی کہ وہ دو روز کے اندر کے ایم سی کے مالیاتی امور کے بارے میں قابل عمل دستاویز مرتب کرکے پیش کریں جس میں آمدنی و اخراجات کے حقیقی اعداد و شمار سے مربوط مالیاتی ضروریات کا احاطہ کیا گیا ہو، انھوں نے مختلف النوع بلدیاتی امور اور مسائل کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی ہے تاکہ مسائل کے حل کیلیے فوری اقدامات عمل میں لائے جاسکیں۔

قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ محمد حسین سید نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو صرف تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا مسئلہ ہی درپیش نہیں بلکہ فائر بریگیڈ سروس، ہیلتھ سروس، ہاسٹلز، ڈسپنسریز، پارکس و باغات اور چڑیا گھروں سے متعلقہ امور کے سلسلے میں بھی مالی مشکلات درپیش ہیں، اجلاس میں او زیڈ ٹی اور پراپرٹی ٹیکس کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی، سیکریٹری بلدیات فضل الرحمان ، اسپیشل سیکریٹری فنانس شکیل منگریجو ، اسپیشل سیکریٹری بلدیات شازیہ رضوی ، فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی برکات رضوی اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔
Load Next Story