گھریلو ملازمین کے کوائف کی جانچ پڑتال کرنیکی ہدایت

تمام سیکیورٹی گارڈز کے کوائف کی تصدیق فنگر پرنٹس آئی ڈینٹی فیکشن نظام کے تحت ممکن بنائی جائے، آئی جی سندھ

تمام سیکیورٹی گارڈز کے کوائف کی تصدیق فنگر پرنٹس آئی ڈینٹی فیکشن نظام کے تحت ممکن بنائی جائے، آئی جی سندھ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری نے کراچی میں موجود تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کوترغیب دیتے ہوئے تمام سیکیورٹی گارڈز کے کوائف کی تصدیق آٹو میٹڈ فنگر پرمنٹس آئی ڈینٹی فیکشن نظام کے تحت ممکن بنانے اور مختلف سوسائٹیوں میںگھریلو ملازمین کے کوائف کی جانچ پڑتال کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔


سینٹر ل پولیس آفس میں آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں میں اے آئی جی فارنزک ڈویژن سندھ منیر شیخ نے فارنزک ڈویژن کی کار کردگی کے حوالے سے بریفننگ دی، اجلاس میںایڈینشل آئی جی سی آئی ڈی ، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر ز سندھ ، ڈی آئی جی سی آئی ڈی اور ڈائریکٹر آئی ٹی سی پی او نے شرکت کی،اجلاس میں آئی جی سندھ نے کراچی میں موجود تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کوترغیب دیتے ہوئے تمام سیکیورٹی گارڈز کے کوائف کی تصدیق آٹو میٹڈ فنگر پرنٹس آئی ڈینٹی فیکشن نظام کے تحت ممکن بنانے اور کراچی کی مختلف سوسائٹیو مثلا ڈی ایچ اے وغیر ہ سے پولیس رابطہ کر کے تمام گھریلو ملازمین کے کوائف کی جانچ پڑتال کے بھی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں اے آئی جی فارنزک ڈویژن سندھ منیر شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فارنزک ڈویژن انتہائی اہم سہولت ہے اور اس سلسلے میں وفاقی محکمہ داخلہ اور نادرا کا بھی مکمل تعاون حاصل ہے، انھوں نے بتایا کہ فارنزک ڈویژن کراچی نے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں پر تعینات 1500سے زائد سیکیورٹی گارڈز کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جس کے تحت 15نجی سیکورٹی گارڈز کا کرمنل ریکارڈ موجود پایا گیا ہے، منیر شیخ نے بتایا کہ فارنزک ڈویژن کے حوالے سے ایک ڈیٹا بیس بھی تیار کر رہا ہے جس کے تحت گھنائونے جرائم میں ملوث ملزمان کے فنگر پرنٹس کراچی پولیس کے تعاون سے لیے جا رہے ہیں، فارنزک ڈویژن کے تحت کراچی اور حیدر آباد جیل میں قائم ڈیسک کے ذریعے زیر سماعت اور سزایافتہ ملزمان کے فنگر پرنٹس حاصل کر کے ڈیٹا بیس کو اپ گریڈ کیا جا رہاہے۔
Load Next Story