ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے پر آفریدی 400 میچز مکمل کرلیں گے
آفریدی کی نگاہیں 8 ہزار رنز اور 400 وکٹیں مکمل کرنے پر مرکوز ہیں
شاید آفریدی ون ڈے میں اب تک 7948 رنز اور 393 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے پر اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی 400 ون ڈے میچز مکمل کرلیں گے۔
یاد رہے کہ وہ میگا ایونٹ میں 2 سنگ میل ایک ساتھ عبور کرنے کیلیے تیار ہیں، ان کی نگاہیں 8 ہزار رنز اور 400 وکٹیں مکمل کرنے پر مرکوز ہیں، وہ پہلے ہی کہہ چکے کہ یہ ورلڈ کپ میرے اور میری قوم دونوں کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہے۔
شاہد آفریدی نے گذشتہ برس کے اختتام پر ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ میگا ایونٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے، اس لیے وہ اسے یادگار بنانے کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے اب تک 391 ایک روزہ میچز کھیلے میں 23.58 کی اوسط اور 116 کے اسٹرائیک ریٹ سے 7948 رنز بنائے، اس دوران 345 چھکے جڑے ہیں۔ وہ 33.96 کی اوسط اور 4.62 کے اکانومی ریٹ سے 393 وکٹیں لے چکے ہیں۔