موٹر وہیکل ٹیکس ریکوری مہم 15اکتوبر سے شروع ہوگیمکیش چاؤلہ

منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں9ملزمان کو گرفتار کیا گیا،صوبائی وزیر

منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں9ملزمان کو گرفتار کیا گیا،صوبائی وزیر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز نے گذشتہ دنوں منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائیاں کرتے ہوئے 413 گرام چرس اور 258 گرام ہیروئن برآمد کر کے 9 ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔


موٹر وہیکل ٹیکس ریکوری مہم 15 اکتوبر سے دوبارہ شروع کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے کیمپ آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ متعدد چھاپوں اور ناکہ بندی کے ذریعے سپر ہائی وے کاٹھور کے مقام پر ایک ٹینکر کی تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے 400 گرام چرس برآمد کر کے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

اس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فضل دھاریجو نے گلستان جوہر کے علاقے کامران چورنگی کے قریب چھاپہ مار کر ایک ملزم غلام قاسم کو گرفتار کر کے 6 کلو چرس برآمد کرلی،ایکسائز پولیس نے 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھی چرس اور ہیروئن برآمد کرلی۔
Load Next Story