اغوا کیسضمانت کی منسوخی پر ملزمہ وکیل کے ہمراہ فرار

صبا نے غیراخلاقی تصاویربناکربلیک میل اوراعجازکے ساتھ کمرے میں بندکیا،عظمیٰ

صبا نے غیراخلاقی تصاویربناکربلیک میل اوراعجازکے ساتھ کمرے میں بندکیا،عظمیٰ. فوٹو فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی منٹھار جتوئی نے17سالہ لڑکی کے اغوا،دوران قید اس کی نگرانی ،غیراخلاقی تصاویراور بلیک میل کرکے اپنے ساتھی سے زیادتی کرانے کے الزام میں ملوث مسماۃ صبا کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔

لیڈی پولیس کی موجودگی میں ملزمہ وکیل کے ہمراہ فرار ہوگئی ، پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مذکورہ الزامات میں ملوث ملزمہ وکیل اعظم خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عبوری ضمانت کی توثیق کیلیے عدالت میں پیش ہوئی تاہم جرم کی نوعیت اور پولیس کی رپورٹ کے پیش نظر فاضل عدالت نے ملزمہ کی عبوری ضمانت منسوخ کردی، اس موقع پر لیڈی پولیس کی موجودگی میں ملزمہ فرار ہوگئی اور پولیس نے گرفتار کرنے کی زحمت نہیں کی۔


دوسری جانب اسی مقدمے میں نامزد رکشا ڈرائیور منور کو وکیل صفائی محمد حنیف سما ایڈووکیٹ کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد 50ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کردیا ہے، قبل ازیں مغویہ مسماۃعظمیٰ نے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد سہیل جتوئی کے روبرو ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 164کے تحت اپنے بیان میں بتایا تھا کہ اسکی سہیلی مسماۃ صبا نے اس کی انجانے میں غیراخلاقی تصاویر بنائی تھیں اور وہ اسے بلیک میل کررہی تھی،8ستمبر کو اس نے تمام تصاویر واپس کرنے کا جھانسہ دیا اور گھر سے باہر موجود رکشا ڈرائیور منور کو اپنا ماموں ظاہر کیا وہ اسے رکشے میں ایک مکان میں لے گئی اور کمرے میں قید کردیا تھا باہر وہ اس کی نگرانی کرتی تھی۔

اسی دوران اعجاز نامی شخص کے حوالے کیا ،اس نے اسکی سہیلی کی نگرانی میں کئی روز تک قتل کی دھمکی دیکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، بعدازاں انھوں نے زبردستی دستاویزات پر دستخط کرائے اور فرار ہوگئے تھے پولیس نے رکشا ڈرائیور کو گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی پر اسے بازیاب کیا تھا ،فاضل عدالت نے مغویہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد نامزد ملزم اعجاز کی گرفتاری کا حکم دیا تھا تاہم پولیس تاحال ملزم کو گرفتارکرنے میں ناکام رہی، ملزمہ کو عبوری ضمانت کی منسوخی کے باوجود گرفتارکرنے میں ناکام ہوگئی، ملزمان کے خلاف تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں محمد عارف کی مدعیت میںمقدمہ درج ہے۔
Load Next Story