ڈانس میں پارٹی میں فائرنگ کے 30 ملزمان اور 8 خواتین کا جسمانی ریمانڈ

ملزمان پر فحش ڈانس، شراب پی کر غل غپاڑہ، اسلحہ ایکٹ اور خواتین کی خریدو فروخت کے الزام بھی ہیں

ملزمان پر فحش ڈانس، شراب پی کر غل غپاڑہ، اسلحہ ایکٹ اور خواتین کی خریدو فروخت کے الزام بھی ہیں۔ فوٹو: فائل

تھانہ اسٹیل ٹاؤن نے ڈانس پارٹی کے دوران ہوائی فائرنگ، فحش ڈانس، شراب پی کر غل غپاڑہ،اسلحہ ایکٹ اور خواتین کی خریدو فروخت کے الزام میں گرفتار30ملزمان اور8 خواتین کو عدالت میں پیش کردیا ہے اور 3 روز کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے، پولیس نے گرفتار خواتین کو جیل بھیج دیا۔


تفصیلات کے مطابق پیر کو تھانہ اسٹیل ٹائوں نے مذکورہ الزامات میں گرفتار ساجد، عبدالغنی، شایان، بابر، صادق، عزیز، امان، عدیل، شاہ زیب، عظمت کاشف، یوسف، عبدالصمد سمیت30ملزمان اور فاطمہ، کائنات، سونیا،فلک، عزالہ، نہا، صنم اور نشا کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پیش کیا، پولیس نے بتایا کہ سومارگوٹھ کے بنگلے میں خٹک اسٹور کے مالک نے انعم اور ندا کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی تھی۔

مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ادیبہ نامی خاتون خواتین کو فروخت،پارٹی میں فحش ڈانس اورمے نوشی ہورہی ہے، ادیبہ خاتون فرار ہوگئی، خریدوفروخت کی رقم برآمد کرلی ہے، ملزم عنایت، ساجد اور غلام مصطفی ہوائی فائرنگ کرنے میں مصروف تھے، انھیں گرفتار کرکے ریپیٹر اور دیگر اسلحہ برآمد کیا ہے، شراب کی کئی بوتلیں برآمد کیں، شراب کے نشے میں دھت ڈانسروں کو فحش حرکات کرتے ہوئے گرفتار کیا، پولیس نے ایس پی کے حکم پر2 ملزمان غنی اور نوید کوبے گناہ قرار دے کر چھوڑ دیا تھا۔
Load Next Story