محمد عامر آج کلب کرکٹ کا باقاعدہ آغاز کریں گے
لاہورمیں ویسٹ زون لیگ کھیلنے کیلیے پیسر کا شاہ فیصل کلب سے معاہدہ ہوگیا
لاہورمیں ویسٹ زون لیگ کھیلنے کیلیے پیسر کا شاہ فیصل کلب سے معاہدہ ہوگیا۔ فوٹو: فائل
محمد عامر کلب کرکٹ کھیلنے کا منگل سے باقاعدہ آغاز کریں گے، انھیں ویسٹ زون لیگ میں شاہ فیصل کلب کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، لیگ اسپنر عبدالرحمان بھی پیسر کے ہمراہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں آئی سی سی کی طرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد محمد عامر نے ابتدائی مرحلے میں کلب میچزکے ذریعے ردھم میں آنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں انھوں نے گذشتہ روزویسٹ زون کے شاہ فیصل کرکٹ کلب کو باقاعدہ طور پر جوائن کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اس معاہدے میں راولپنڈی کے کوچ آصف باجوہ نے اہم کردار ادا کیا، وہ پیر کو کلب آئے جہاں محمد عامر نے باقاعدہ رکنیت حاصل کی۔
اس موقع پر لیگ اسپنر عبدالرحمان نے بھی کلب کے ممبرشپ فارم پر دستخط کیے ۔ یاد رہے کہ پابندی ختم ہونے کے بعد محمد عامر نے پہلا کلب میچ یو ای ٹی میں کھیلا جس میں23 رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا تھا، بعد ازاں پیسر نے شوکت خانم اسپتال میں بھی بچوں کے ساتھ میچ میں حصہ لیا۔
دریں اثنا صدر عامر الیاس بٹ نے تصدیق کی کہ محمد عامر نے شاہ فیصل کرکٹ کلب کو جوائن کرلیا ہے، وہ منگل کو ویسٹ زون لیگ کے میچ میں کلب کی قیادت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اکیڈمی بھی بنا رہے ہیں جس میں عامر کے کوچ آصف باجوہ انڈر17، 19اور بڑی ٹیموں کی کوچنگ کریں گے۔ یاد رہے کہ پیسر نے عمر ایسوسی ایٹس کے ساتھ بھی معاہدہ کیا ہے، وہ 9 مارچ سے پی سی بی کے زیر اہتمام گریڈ ٹو کرکٹ ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔