ڈیوڈ بیکھم کا بچوں کے لیے نیا فنڈ قائم

اپنی شہرت اور کامیابی کو بچوں اور خواتین کی حفاظت اور فلاح کیلیے استعمال کرنا چاہتا ہوں، سابق اسٹار فٹبالر

میری زندگی ہمیشہ صرف فٹبال کے گرد نہیں گھوم سکتی، ڈیوڈ بیکھم۔ فوٹو: فائل

سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے یونیسف کے زیراہتمام بچوں کیلیے نیا فنڈ قائم کردیا، جس کا نام ' 7' رکھا گیا ہے۔


انھوں نے یہ نمبر مانچسٹر یونائیٹڈ میں اپنی جرسی کے نمبر کی مناسبت سے رکھا، سابق اسٹار نے اس موقع پر کہا کہ میری شہرت اور دنیائے فٹبال میں ملنے والی کامیابی کو اب میں بچوں اور خواتین کی حفاظت اور فلاح کیلیے استعمال کرنا چاہتا ہوں، میری زندگی ہمیشہ صرف فٹبال کے گرد نہیں گھوم سکتی۔

یاد رہے کہ بیکھم گذشتہ ایک دہائی سے یونیسیف میں بچوں کیلیے بطور خیرسگالی سفیرمصروف عمل رہے ہیں، وہ ایبولا اور ایڈز جیسے موذی وائرس کیخلاف آگاہی مہم میں شریک رہے، ان کے قائم کردہ نئے فنڈ کا مقصد جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
Load Next Story