ریحام خان کیلیے پی ٹی آئی کارکن کی طرف سے وزیرستانی کڑھائی والے کرتے کا تحفہ
عامرخان نے وزیرستان کاثقافتی کرتہ60ہزارروپے مالیت سے اپنے ہاتھوں سے تیارکیاہے جس کی تیاری میں 15 روز لگے
عامرخان نے وزیرستان کاثقافتی کرتہ60ہزارروپے مالیت سے اپنے ہاتھوں سے تیارکیاہے جس کی تیاری میں 15 روز لگے۔ فوٹو؛ فائل
تحریک انصاف کے وزیرستان سے کارکن عامرخان نے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کیلیے وزیرستانی کلچرکی کڑھائی والاخوبصورت روایتی لباس کاتحفہ عمران خان کوپیش کردیا۔
تحریک انصاف کے وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کارکن عامرخان گزشتہ روزبنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پرعمران خان کوریحام خان کیلئے ثقافتی کرتہ پیش کیا،عامرخان نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے وزیرستان کاثقافتی کرتہ60ہزارروپے مالیت سے اپنے ہاتھوں سے تیارکیاہے جس کی تیاری میں 15 دن لگے، میں یہ کرتا ریحام خان کیلیے شادی کے تحفے کے طور پر لایاہوں۔