زرداری کے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر حیرت ہے منموہن

پاکستان معمولی مسائل پر بات کرنے کے بجائے دنیا کو بتائے دہشتگردی کیخلاف کیا کیا ؟

پاکستان معمولی مسائل پر بات کرنے کے بجائے دنیا کو بتائے دہشتگردی کیخلاف کیا کیا ؟۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے صدرآصف زرداری کی طرف سے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان معمولی مسائل پر بات کرنے کے بجائے دنیا کویہ بتائے کہ اس نے اب تک دہشت گردی کے خاتمے کیلیے کیااقدامات کیے ہیں؟


انھوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انھیں پاکستانی صدرکے بیان پرحیرت ہے،بھارت کویہ امید نہیں تھی۔انھوں نے براہ راست پاکستان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس کی سر زمین بھارت کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اس نے اپنے ملک میں شدت پسندی کا ڈھانچہ منہدم کر کے بھارت مخالف کارروائیاں روکنے کی یقین دہانی کرائی، اسے چاہیے وہ دنیا کو ان اقدامات سے با خبر کرے جو اس نے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے کیے ہیں،منموہن نے کہا کہ بھارت تمام باہمی معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے اور بہتر تعلقات چاہتا ہے۔
Load Next Story