کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 21فروری کو پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا اعلان کردیا

ہڑتال کی کال ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ناروا سلوک کی وجہ سے دی گئی ہے، صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد

ٹریفک پولسی اہلکار بھاری جرمانے کی ادائیگی کے باوجود گاڑیاں کئی روز تک نہیں چھوڑتے، ارشاد بخاری فوٹو : ایکسپریس

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 21فروری کو پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔


کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف ہڑتال کی کال دی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ 21فروری کا احتجاجاً بند رہے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھاری جرمانے کی ادائیگی کے باوجود گاڑیاں 4 روز تک ریلیز نہیں کی جاتیں۔
Load Next Story