پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانے اور ہیڈ کوارٹرزہیں سینیٹ کمیٹی
پنجاب نے ایوان کا وقار دو بار مجروح کیاہے ان کے وارنٹ جاری کیے جائیں،رضا ربانی
آئی جی اورسیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی عدم شرکت پرکمیٹی برہم، دونوں طلب،آئندہ نہ آئے تو سخت فیصلہ کریں گے،ارکان۔ فوٹو: فائل
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قواعدوضوابط واستحقاق کے چیئرمین طاہرمشہدی نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے ہیڈ کوارٹرز ہیں اوردہشت گردوں کے ٹھکانے بھی پنجاب میں ہیں، پنجاب پولیس بڑی طاقتوررہے جوکسی کے کنٹرول میں نہیں۔
رضاربانی نے کہا کہ آئی جی پنجاب نے ایوان کا وقار دو بار مجروح کیاہے ان کے وارنٹ جاری کیے جائیں،آئی جی اورسیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی عدم شرکت پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا اور واضح کیا کہاگر آئندہ اجلاس میں پیش نہیں ہوئے تو سخت فیصلہ کیا جائے گا۔۔کمیٹی کااجلاس چیئرمین سینیٹر کرنل(ر) طاہرحسین مشہدی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں صغریٰ امام اور زاہد خان کی طرف سے پیش کردہ تحاریک استحقاق کا تفصیل سے جائزہ لیاگیا۔
کمیٹی نے آئی جی پنجاب کی طرف سے دینی مدارس کوبیرونی امداد کی فراہمی کے بارے میں غلط جواب دینے اورکمیٹی کاوقارمجروح کرنے پرآئی جی پنجاب کے وارنٹ جاری کرنے کی تجویزدی ہے، صغریٰ امام نے کہاکہ انھوں نے 8 جنوری 2014کوبیرون ممالک سے پاکستان میں قائم مدرسوں کو دیے جانے والے فنڈزکی تفصیلات پوچھی تھیں جس کے وزارت داخلہ نے مختلف مرتبہ مختلف جوابات فراہم کیے اور وزیر داخلہ نے ایک لسٹ بھی 30اپریل 2014ء کوفراہم کی، ہر مرتبہ ہاؤس کونامکمل جواب فراہم کیا گیا اور وزیر داخلہ نے کہاکہ صوبوں سے اس بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے اور آئی جی پنجاب پولیس کی طرف سے ہاؤسکونِل جواب ملاحالانکہ ہوم منسٹر پنجاب نے تسلیم کیاکہ بیرون ممالک سے پاکستان میں قائم مدرسوں کو فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔