شہباز شریف نے عمران خان کے بھانجے کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر کردیا
احمد حسن خان کے تقرر کی سفارش حمزہ شہباز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کی تھی
محکمہ قانون پنجاب نے احمد حسن خان کے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی منظوری کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ فوٹو: فائل
حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بھانجے احمد حسن خان کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منظوری کے بعد محکمہ قانون پنجاب نے احمد حسن خان کے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی منظوری کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے حمزہ شہباز، سابق ایڈووکیٹ جنرل خواجہ حارث اور مصطفیٰ رمدے، اپنے پرنسپل سیکرٹری امداد بوسال پر مشتمل کمیٹی سے دوبارہ مشاورت کے بعد احمد حسن خان کے تقرر کی منظوری دی۔
واضح رہے کہ احمد حسن خان کے تقرر کی سفارش حمزہ شہباز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کی تھی لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ سمری اس بناء پر ایک ماہ تک زیر غور رکھی کہ کہیں اس سے سیاسی طور پر منفی اثرات تو مرتب نہیں ہوں گے۔