کراچی میں صفائی کی صورتحال ابتر تعفن سے شہریوں کو مشکلات
شہر کے علاقوں میں کئی ہفتوں سے کچراکنڈیوں کی صفائی ہی نہیں کی گئی،جس سے مہلک امراض پھوٹ پڑنے کا خطرہ ہے
شہر کے مختلف علاقوں میں کچرا سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہوگیا ہے، فوٹو : ایکسپریس / فائل
شہر میں صحت و صفائی کی صورتحال ابتر ہوگئی، شہر کے مختلف علاقوں میں کچراکنڈیوں کی صفائی کا کام گزشتہ پندرہ دن سے انجام نہیں دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں صحت و صفائی کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں کچرا سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہوگیا ہے، بعض علاقوں میں سیوریج سسٹم چوک ہوگیا ہے گٹر اوور فلو ہو رہے ہیں اور گندہ پانی مختلف مقامات پر جمع ہوگیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں رنچھوڑ لائن، ایمپریس مارکیٹ، لیاری، کھارادر، برنس روڈ، پاکستان چوک، ریلوے کالونی، سلطان آباد، سولجربازار، بوہرہ پیر، بولٹن مارکیٹ، آگرہ تاج کالونی و دیگر علاقوں میں صحت و صفائی کا کام باقاعدگی سے نہیں کیا جارہا ہے اور بعض علاقوں میں گزشتہ دو ہفتوں سے کچرا کنڈیوں کی صفائی نہیں ہوئی، پاکستان چوک میں رینجرز ہیڈکوارٹر کے عقب میں کچرا کنڈی کی صفائی گزشتہ پندرہ روز سے نہیں ہوئی۔
جس کی وجہ سے کچرا کنڈی بھرگئی ہے اور کچرا دور دور تک پھیل گیا ہے، علاقے میں سخت تعفن اٹھ رہا ہے، کچرا کنڈی کے نزدیک سیوریج سسٹم بھی مکمل طور پر چوک ہوگیا ہے اور گٹرکا پانی بھی کچرا کنڈی کے اطراف تالاب کی شکل میں جمع ہوگیا ہے، کچرا کنڈی سے گزرنے والی سڑک ٹریفک کیلیے بند ہوگئی ہے اور شہریوں کو متبادل راستے سے جانا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے اس علاقے میں اکثر ٹریفک جام رہتا ہے ایمریس مارکیٹ کے علاقے میں بھی سیوریج کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے اور ایمپریس مارکیٹ میں واقع ایک درجن کے قریب کچرا کنڈیوں کی صفائی بھی کئی دنوں سے نہیں ہوئی،کچرا کنڈیاں بھرنے کے بعد کچرا دور دور تک پھیل گیا ہے، ان کچرا کنڈیوں سے سخت تعفن اٹھ رہا ہے اور کچرا کنڈیوں کے اطراف مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے۔
رنچھوڑ لائن، گزدرآباد، بوہرہ پیر، سولجربازار، گارڈن، کھارادر، ریلوے کالونی و دیگر علاقوں میں بھی کچرا کنڈیاں کچرے سے بھری ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں صحت و صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے اور کچرا کنڈیوں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے اور مکھی مچھروں کے خاتمے کیلئے باقاعدگی سے اسپرے کیا جائے ۔