کیچ تھامو اور ایک لاکھ ڈالر پاؤ نیوزی لینڈ میں شائقین کیلیے منفرد پیشکش
انعام حاصل کرنے کیلیے انھیں اسپانسر کمپنی کی ٹی شرٹ خریدنے کے بعد اسے میچ میں پہننا ہوگا
انعام حاصل کرنے کیلیے انھیں اسپانسر کمپنی کی ٹی شرٹ خریدنے کے بعد اسے میچ میں پہننا ہوگا۔ فوٹو : فائل
ISLAMABAD:
نیوزی لینڈ میں کیچ تھامنے پر شائقین کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کی پیشکش دوبارہ لوٹ آئی۔
انعام حاصل کرنے کیلیے انھیں اسپانسر کمپنی کی ٹی شرٹ خریدنے کے بعد اسے میچ میں پہننا ہوگا، اس کے بعد اگر کسی بیٹسمین کے چھکے پر ایک ہاتھ سے لیا ہوا کیچ کیمرے کی آنکھ میں آ گیا تو وارے نیارے ہو جائیں گے۔ گذشتہ عرصے ایک شائق نے یہ انعام جیت کر اپنی قسمت بدل لی تھی، کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں ہفتے کو ورلڈکپ کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا، وہاں شائقین یقیناً انعام پانے کیلیے کوشش کریں گے۔