ہیلتھ کئیر سروسزکیلیے مارکیٹنگ گائیڈ لائنز مرتب کی جائیں

مسابقتی کمیشن نے دھوکہ دہی کیس میں پی ایم ڈی سی،این سی ایچ وپیمرا کو سفارش کردی

مسابقتی کمیشن نے یہ سفارشات ہومیوپیتھک پریکٹشنردھوکہ دہی تشہیر کیس نمٹاتے ہوئے اپنے فیصلے میں دیں۔ فوٹو: فائل

مسابقتی کمیشن پاکستان نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)، نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی (این سی ایچ) اور پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو سفارش کی ہے کہ وہ شفا بخش ادویہ اور ہیلتھ کئیر کی خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے مارکیٹنگ گائیڈلائنز مرتب کریں تا کہ دھوکہ دہی پر مبنی تشہیر کو روکا جاسکے۔


مسابقتی کمیشن نے یہ سفارشات ہومیوپیتھک پریکٹشنردھوکہ دہی تشہیر کیس نمٹاتے ہوئے اپنے فیصلے میں دیں۔ مسابقتی کمیشن کے فیصلہ دینے والے بینچ میں چیئر پرسن ودیا خلیل اور ممبرز ڈاکٹر جو زف ولسن، ڈاکٹر شہزاد انصر اور اکرام الحق قریشی ممبران شامل تھے۔ مسابقتی کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ گائیڈلائنز میں یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ اشتہارات بالکل درست ہونے چاہیئں اور ان میں کوئی جھوٹے دعوے اور غلط بیانی پر مبنی مواد نہیں ہونا چاہیے، اشتہاری مہم سے کوئی جھوٹی امیدیں اور توقعات پیدا نہیں ہونی چاہیئںاور ان میںوہ تمام ضروری معلومات ہونی چاہیے جن کے نہ ہونے سے اشتہارات گمراہ کن ہو سکتے ہیں اور اشتہاری مہم میں کسی دعوے کے لیے کوئی معقول بنیاد بھی ہونی چاہیے۔
Load Next Story