ہنرمندخواتین کوایک لاکھ روپے تک قرض دینے کا اعلان

ملک کو سماجی، معاشی، سیاسی طور پر مستحکم بنانے کے لیے 52 فیصد خواتین کو بااختیار اور باشعور بنانا ضروری ہے،

ملک کو سماجی، معاشی، سیاسی طور پر مستحکم بنانے کے لیے ملکی آبادی کے 52 فیصد خواتین کو بااختیار اور باشعور بنانا ضروری ہے، صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی۔ فوٹو: فائل

لاہور:
خواتین کا قومی دن 12 فروری صوبائی محکمہ ترقی نسواں کے تحت جوش و خروش سے منایا گیا۔

قومی دن پر صوبہ سندھ کی ہنر مند خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلیے آسان اقساط پر50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک بلا سود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ اعلان صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی نے خواتین کے قومی دن پر نکالی جانے والی واک کے اختتام پر پریس کانفرنس میں کیا، سندھ اسمبلی تا پریس کلب نکالی جانے والی واک میں خواتین کے حقوق کی انجمنوں، فلاحی تنظیموں اور اساتذہ اور سوسائٹی نے شرکت کی۔


صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی نے کہا کہ ملک کو سماجی، معاشی، سیاسی طور پر مستحکم بنانے کے لیے ملکی آبادی کے 52 فیصد خواتین کو بااختیار اور باشعور بنانا ضروری ہے، سندھ کے پسماندہ گھرانوں سے وابستہ2 لاکھ ہنر مند خواتین کومعاشی طور پر مستحکم بنانے کیلیے سندھ بینک آسان اقساط پر50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کرے گا تاکہ وہ گھر پر چھوٹا کاروبار بآسانی کرسکیں۔

معاشرے میں خواتین کے حقوق کے حصول کے لیے پیپلز پارٹی نے قانون سازی کرکے اہم کردار ادا کیا ہے، منظورشدہ قوانین پر عمل کے لیے کوشاں ہیں، ملازمت پیشہ خواتین کو کام کے مقامات پر ہراساں کرنے کے خلاف منظور شدہ قانون کے نفاذ پر عمل شروع ہوگیا ہے، صوبائی محتسب کے پاس اس حوالے سے64 رجسٹرڈ معاملات میںسے 58 حل کیے جاچکے ہیں۔
Load Next Story