قومی ٹیم کا کمبی نیشن نہیں بن پایا راشد لطیف
بھارت پر جیت کے لیے دباؤ سے بچتے ہوئے مثبت طرز کی کرکٹ کھیلنا ہوگی، سابق کپتان
ورلڈ کپ میں سعید اجمل اور محمد حفیظ کی کمی محسوس ہوگی، راشد لطیف۔ فوٹو: فائل
سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ ہرکسی کی خواہش ہے کہ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو بھارت کیخلاف کامیابی ملے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ بھارت سے مقابلہ دلچسپ تاہم پورے ورلڈ کپ میں سعید اجمل اور محمد حفیظ کی کمی محسوس ہوگی، پاکستان کو 5 بولرز اور اتنے ہی بیٹسمینوں کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، دوران مقابلہ دونوں شعبوں میں ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ شاہد خان آفریدی اور یاسر شاہ سے امیدیں ہیں، عمر اکمل بھی فارم میں نظر آرہے ہیں، یونس خان کچھ بھی کر دکھانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے دباؤ میں بیٹنگ کرکے خود کو منوالیا، اسے میچ میں شامل نہ کرنا غلطی ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے حوالے سے بہت سی غلطیاں ہیں، مگر اب ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہوگا، مثبت انداز میں ہی کامیابی پنہاں ہے، دباؤ میں اچھا کھیلنا بھارت کی خاصیت ہے، ہار جیت سے قطع نظر صرف مثبت کرکٹ کھیلی تو کامیابی پاکستان کی منتظر ہوگی تاہم بہترین فارم میں موجود اجنکیا راہنے خطرہ بن سکتے ہیں۔