سعید اجمل کا انگلش کاؤنٹی ووسٹر شائر سے نئے معاہدے کے امکانات روشن
سعید اجمل نے حال ہی میں مشکوک ایکشن کو ٹھیک کرنے کے بعد آئی سی سی سے کلیئرنس حاصل کی ہے
سعید اجمل نے حال ہی میں مشکوک ایکشن کو ٹھیک کرنے کے بعد آئی سی سی سے کلیئرنس حاصل کی ہے۔ فوٹو: فائل
پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کے انگلش کاؤنٹی ووسٹر شائر سے نئے معاہدے کا امکان روشن ہوگیا، اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
سعید اجمل نے حال ہی میں مشکوک ایکشن کو ٹھیک کرنے کے بعد آئی سی سی سے کلیئرنس حاصل کی ہے، انھوں نے گذشتہ سیزن کے9میچز میں16.47کی اوسط سے63 وکٹیں لے کر ووسٹر شائر کو چیمپئن شپ میں ترقی دلائی تھی، کاؤنٹی کو امید ہے کہ اگر بنگلہ دیش سے پاکستان کی سیریز نہ ہوئی تو سعید اجمل مکمل سیزن کیلیے دستیاب ہو سکتے ہیں۔