سرکارپولیس کوٹھیک نہیں کرسکتی توبتائے یہ کام ذمے لے لیں گےسپریم کورٹ

عوام کے محافظ عوام پرظلم ڈھا رہے ہیں،سپریم کورٹ

اگر سرکار سے پولیس ٹھیک نہیں ہوتی تو لکھ کر دیدے۔جسٹس جواد فوٹو:فائل

پولیس کی چیرہ دستیوں اورتفتیش و چالان میں تاخیرکے مقدمے میں سپریم کورٹ کے جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس دیے کہ اگر سرکار سے پولیس ٹھیک نہیں ہوتی تو لکھ کر دیدے۔


تفصیلات کے مطابق ریمارکس میں کہا گیا کہ یہ کام بھی عدالت اپنے ذمے لے لے گی۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے سماعت کی اور خواجہ حارث کوکہا وہ اس کیس میں عدالت کی معاونت کریں، یہ عوام کیلیے ان کا ایک بڑا کام ہوگا کیونکہ عوام کے محافظ عوام پر جو ظلم ڈھا رہے ہیں اسے ختم کرنے کیلیے کوئی طریقہ نکالنا ہوگا۔جسٹس جواد نے نامکمل پیپر بک کی وجہ سے اعتزاز احسن کا مقدمہ سننے سے انکارکر دیا۔

 
Load Next Story