محمد عامرکا ایک اور رسوائی سے پیچھا چھوٹ گیا
پلیئرزکو منفی عناصر سے دور رکھنے کیلیے ونسنٹ کی ویڈیو دکھانا شروع کردی گئی
ورلڈ کپ کے دوران میچ فکسنگ کے سدباب کی حکمت عملی بنا لی، آئی سی سی چیف فوٹو: فائل
RAWALPINDI:
ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد محمد عامرکا اب ایک اور رسوائی سے پیچھا چھوٹ گیا، آئی سی سی نے پلیئرز کو منفی عناصر سے دور رکھنے کیلیے ان کی جگہ سابق کیوی کرکٹر لو ونسنٹ کے اعتراف جرم کی ویڈیو دکھانا شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کونسل میگا ایونٹ کو فکسنگ سے محفوظ رکھنے کیلیے کوشاں ہے ، گذشتہ دنوں ایونٹ میں شریک ممالک کے کرکٹرز کو سابق کیوی کھلاڑی لو ونسنٹ کی جذباتی ویڈیو دکھائی گئی، جس میں انھوں نے منفی عناصر سے دور رہنے کی ہدایت دی، ونسنٹ کو گذشتہ برس اعتراف جرم پر تاحیات پابندی کی سزا سنائی گئی تھی، اس موقع پر آئی سی سی کے معاون اسٹاف اور اینٹی کرپشن یونٹ چیئرمین رونی فلیگنن نے بھی خطاب کیا، ونسنٹ کی ویڈیو کا دورانیہ 30 سیکنڈز ہے،ان کا کہنا تھاکہ ''تمام قصور میرا ہے، میں اپنی صلاحیتوں کو مثبت طور پر استعمال نہیں کرپایا لیکن دیگر کو غلط راستے پر چلنے سے بچانے کیلیے اپنا کردار ادا کرسکتا ہوں''۔
واضح رہے کہ ماضی میں پلیئرزکو سٹے بازوں اور میچ فکسرز سے دور رہنے کا انتباہ کرنے کیلیے عامر کی ویڈیو دکھائی جاتی رہی ہے، دوسری جانب کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران میچ فکسنگ کے سدباب کی حکمت عملی بنا لی،ورلڈ گورننگ باڈی اور مقامی منتظمین نے میچز کے نتائج پر اثرانداز ہونے کی کوشش کو ناکام بنانے کیلیے مضبوط اقدامات کیے ہیں، ہم ایسے عناصر کے ساتھ بڑی سختی سے نمٹیں گے جو میگا ایونٹ کے دوران آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پلیئرز، امپائرز یا گراؤنڈز مین پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔
آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو نے مزیدکہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ ہم ایسی کسی بھی منفی کوشش کو اپنے اقدامات کے ذریعے ناکام بنا سکیں گے، البتہ کسی بھی ٹورنامنٹ کے کرپشن فری رہنے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، یاد رہے کہ آئی سی سی نے میزبان ممالک میں پولیس سے معلومات کے تبادلے کیلیے ایم او یوزسائن کیے ہیں،نیوزی لینڈ میں میچ فکسنگ کو غیرقانونی قرار دینے کے لیے قوانین میں تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔