ہیپاٹائٹس انجیکشن کی غیر قانونی رجسٹریشن پر سیکریٹری اور ڈی جی صحت سے جواب طلب

ملٹی نیشنل کمپنی نے ہیپاٹائٹس کی دواغیرقانونی طور پر رجسٹرڈ کرانے کے بعداز خود قیمت بھی متعین کردی،درخواست میں موقف

ایف بی ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کے بارے میں حکام سے جواب طلب کرلیا گیا۔ فوٹو: فائل

ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ہیپاٹائٹس کی غیر قانونی طور پررجسٹرڈ ویکسین کی خریداری کے خلاف دائر درخواست پر سیکریٹری صحت اور ڈی جی صحت سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔


بینچ نے سماجی کارکن جاوید اقبال برکی اور سرورجاوید کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی،حیدر امام رضوی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ملی بھگت کرکے ہیپاٹائٹس کی دوا غیر قانونی طور پر رجسٹرڈ کرانے کے بعداز خود قیمت بھی متعین کردی جو غیرقانونی ہے، ادویہ ساز کمپنی کے وکلا نے موقف اختیارکیا کہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
Load Next Story