پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے وزیراعظم کی ہدایت

میچ کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے، وزیراعظم

دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کا میچ ایڈیلیڈ میں ہوگا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ہونیوالے کرکٹ میچ کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔


وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان میچ کے دوران ملک بھر میں عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام اس مقابلے کو دیکھ سکیں۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کا میچ کل ہوگا۔
Load Next Story