پاکستان کا استحکام افغانستان کی سلامتی سے ہےجنرل وائیں

پاکستان کلی طور پر افغان ملکیتی عمل کو سپورٹ کرتا ہے،اٹلی کے فوجی وفد سے ملاقات

پاکستان کلی طور پر افغان ملکیتی عمل کو سپورٹ کرتا ہے،اٹلی کے فوجی وفد سے ملاقات ، فوٹو : پی آئی ڈی ، فائل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا ہے کہ پاکستان کے استحکام کا براہ راست دارومدار افغانستان میں سلامتی کی صورتحال پر ہے۔


پاکستان کلی طور پر افغان ملکیتی عمل کی بھرپور سپورٹ کرتا ہے۔اٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل بیاجیو ابریٹے کی قیادت میں ایک وفد نے جمعرات کو یہاں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز چکالہ کا دورہ کیا اورجنرل وائیں سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، عسکری تعاون پر بھی بات ہوئی، اطالوی جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطہ میں جیواسٹریٹجک استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔
Load Next Story