سنگاکارا ون ڈے میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے

سنگاکارا ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے سری لنکا کے تیسرے اور مجموعی طور پر 14 ویں بیٹسمین ہیں۔

سنگاکارا ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے سری لنکا کے تیسرے اور مجموعی طور پر 14 ویں بیٹسمین ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور:
سری لنکا کے کمارسنگاکارا ون ڈے کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹسمین بن گئے۔


نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ افتتاحی میچ سے قبل انھیں رکی پونٹنگ کے 13702 رنز کو پیچھے چھوڑنے کیلیے مزید 12 رنز درکار تھے، انھوں نے 16 ویں اوور میں ایڈم ملن کی گیند پر چوکا جڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، اس میچ میں انھوں نے 39 رنز بنائے جس سے مجموعی رنز 13732 ہوگئے،ان سے آگے صرف سچن ٹنڈولکر ہیں ۔

جنھوں نے 18426 رنز اسکور کیے۔ سنگاکارا ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے سری لنکا کے تیسرے اور مجموعی طور پر 14 ویں بیٹسمین ہیں۔ اس فہرست میں بھی سب سے زیادہ 2278 رنز کے ساتھ سچن ٹنڈولکر ٹاپ پر موجود ہیں۔
Load Next Story