جواری نے نیوزی لینڈ کی کامیابی پرایک ساتھ 10 ہزار ڈالر دائو پر لگا دیئے

مذکورہ شخص نے یہ داؤ 2 فروری سے قبل کھیلا اس لیے اگر فائنل میں میزبان ٹیم ہار گئی تو اس کی پوری رقم ضائع ہوجائے گی

مذکورہ بیٹ فرم کی جانب سے پاکستان کی کامیابی پر 15 ڈالر ریٹ آفر کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

RAWALPINDI:
جواری نے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی کامیابی پر ایک ساتھ 10 ہزار ڈالر داؤ پر لگا دیے۔


اسے یقین ہے کہ کیوی ٹیم ہی ٹائٹل جیتے گی، چونکہ مذکورہ شخص نے یہ داؤ 2 فروری سے قبل کھیلا اس لیے اگر فائنل میں میزبان ٹیم ہار گئی تو اس کی پوری رقم ضائع ہوجائے گی، بعد میں 2 اور بڑے دائو کیوی ٹیم پر کھیلے گئے، جس میں سے ایک 6 اور دوسرا 5 ہزار ڈالر کا تھا، اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں ہار گئی تو یہ رقم انھیں واپس مل جائے گی، فتح کی صورت میں رقم کئی گنا زیادہ ہوکر ملے گی۔

واضح رہے کہ مذکورہ بیٹ فرم کی جانب سے پاکستان کی کامیابی پر 15 ڈالر ریٹ آفر کیا گیا ہے۔
Load Next Story