ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے بیک یارڈ شو میں فلیمنگ اور رچی میک کاؤ کو شرمندگی کا سامنا

دونوں ’بیک یارڈکرکٹ ‘ گیم میں پانچ کوششوں میں بھی گیند کو ہٹ نہیں کرپائے۔

گرائونڈ پر 30 ہزار جب کہ ٹی وی اسکرین کے ذریعے دنیا کے لاکھوں ناظرین نے براہ راست دیکھا تھا۔ فوٹو : فائل

نیوزی لینڈ کے اسپورٹس ہیروز رگبی کپتان رچی میک کائو اور سابق کرکٹر اسٹیفن فلیمنگ کو ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں اس وقت شرمندگی کا سامنا رہا جب وہ 'بیک یارڈکرکٹ ' گیم میں پانچ کوششوں میں بھی گیند کو ہٹ نہیں کرپائے۔


اس مقابلے میں دونوں نے بچوں کے ایک گروپ کے ہمراہ حصہ لیا تھا، پانچوں مرتبہ ان کی کوشش رائیگاں گئی، اس تقریب کو گرائونڈ پر 30 ہزار جب کہ ٹی وی اسکرین کے ذریعے دنیا کے لاکھوں ناظرین نے براہ راست دیکھا تھا۔
Load Next Story