سعید اجمل پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے

سعید اجمل پی سی بی کے تحت9مارچ سے شروع ہونے والے ایونٹ میں نئے ایکشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے

سعید اجمل پی سی بی کے تحت9مارچ سے شروع ہونے والے ایونٹ میں نئے ایکشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ فوٹو: فائل

ABBOTTABAD:
آئی سی سی کی جانب سے بولنگ ایکشن درست تسلیم کیے جانے کے بعد آف اسپنر پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔


با وثوق ذرائع کے مطابق سعید اجمل پی سی بی کے تحت9مارچ سے شروع ہونے والے ایونٹ میں نئے ایکشن کے ساتھ کراچی کے مقامی کلب کینڈی لینڈ کی نمائندگی کریں گے، آئی سی سی سے کلیئر ہونے کے بعد سعید اجمل نے گذشتہ دنوں لاہور میں این سی اے کے تحت ایل سی اے گرائونڈ پر پریکٹس میچ میں بھی شرکت کی تھی۔
Load Next Story