صارفین کے لیے نیپرا کی جانب کےریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہ کر نے کی یقین دہانی

فرنس آئل پر5فیصدریگولیٹری ڈیوٹی کابوجھ بجلی صارفین پر نہیں پڑے گا۔

نیپرا صرف بجلی بنانے کے دوران پاور پلانٹس کے اخراجات اور فروخت کے حساب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کرتی ہے:فوٹو: فائل

نیپرانے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ ملک میں فرنس آئل پر5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکرنے سے بجلی صارفین پربھی بوجھ بڑھے گا۔


گزشتہ روز نیپرا رجسٹرارنے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نیپرا صرف بجلی بنانے کے دوران پاور پلانٹس کے اخراجات اور فروخت کے حساب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کرتی ہے،اگربجلی کی فی یونٹ قیمت میں حکومت کی طرف سے کوئی اضافی سر چارج نہ ہوتونیپراتیل کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں ملنے والا ریلیف صارفین کواسی طرح منتقل کرتی ہے۔ فرنس آئل پر5فیصدریگولیٹری ڈیوٹی کابوجھ بجلی صارفین پر نہیں پڑے گا۔
Load Next Story