چیمپئنز ٹرافی کی سلور میڈلسٹ ہاکی ٹیم کو انعامی رقم مل گئی
سابق ہاکی اولمپئن خواجہ جنید نے ہاکی ٹیم کا 72 لاکھ کا چیک وصول کیا۔
سابق ہاکی اولمپئن خواجہ جنید نے ہاکی ٹیم کا 72 لاکھ کا چیک وصول کیا۔ فوٹو: فائل
پاکستان ہاکی ٹیم کی سنی گئی، حکومت پنجاب نے بھارت میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کی سلور میڈلسٹ گرین شرٹس کو 72لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔
مالی مشکلات کا شکار ہاکی کھلاڑیوں کو انعامی رقم گزشتہ رات پنجاب اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ہونیوالی گینز ریکارڈ بنانے والوں کے اعزاز میں شیڈول تقریب کے دوران دی گئی، سابق ہاکی اولمپئن خواجہ جنید نے ہاکی ٹیم کا چیک وصول کیا۔
واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے گزشتہ برس بھارت میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔